(ایجنسیز)
منیلا…خواتین کے عالمی دن کے موقع پر فلپائن میں دس ہزار خواتین نے ، خواتین کی نشانی، انسانی شکل میں بنا ڈالی۔ یہ رکارڈ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں بنایا گیا، جس میں اسکول کالجز،اور جامعات کی طالبات، دفاتر میں کام کر
نے والی خواتین ، اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی دس ہزار خواتین نے جمع ہو کر نشانی بنا ڈالی۔ ایونٹ کے منتظمین پر امید ہیں کہ یہ رکارڈ گنیز ورلڈ رکارڈ میں شامل کر لیا جائے گا۔ اس ایونٹ کا مقصد عورتوں کو مضبوط اور معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔